5
لیورپول اور مصر کے اسٹار محمد صلاح نے پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن کا سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ تیسری بار جیت لیا، وہ ایک ہی سیزن میں پلیئر آف دی ایئر، گولڈن بوٹ اور پلے میکر ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
لندن، مصر اور لیور پول کے فارورڈ **محمد صلاح** نے ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تیسری مرتبہ **سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 33 سالہ محمد صلاح کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
صلاح نے گزشتہ پریمیئر لیگ سیزن میں،29 گولز اسکور کرکے ٹاپ اسکوررکا اعزاز حاصل کیا اور اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، وہ پریمیئر لیگ میں پلیئر آف دی سیزن، گولڈن بوٹ اور سب سے زیادہ اسسٹ کے لیے پلے میکر ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی** بھی بن گئے ہیں۔
محمد صلاح اس سے قبل 2018 اور 2022 میں بھی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔