آئی پی ایل کو ترجیح دینے پرتحفظات :مچل جانسن کی آسٹریلوی بولنگ اٹیک پر کڑی تنقید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ناکامی پر مچل جانسن نے بولنگ اٹیک کو تنقید کا نشانہ بنایا، ہیزل ووڈ اور لیون نے اپنے دفاع میں مؤقف دے دیا

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے اپنے کالم میں موجودہ آسٹریلوی بولنگ اٹیک پر شدید تنقید کی ہے، جس میں انہوں نے خاص طور پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں ٹیم کی ناکامی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ مچل جانسن کا کہنا تھا کہ جوش ہیزل ووڈ کی فٹنس پر گزشتہ چند برسوں سے تحفظات پائے جاتے ہیں اور انہوں نے نیشنل ڈیوٹی کے بجائے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ترجیح دی، جو مایوس کن ہے۔

latest urdu news

انہوں نے لکھا کہ آسٹریلیا کے "بگ فور” بولرز — پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون — ہمیشہ ٹیم کی اولین ترجیح نہیں ہو سکتے۔ ان کے مطابق اگر یہ کھلاڑی یہ سوچ رہے ہیں کہ ایشز سیریز کے بعد کیریئر کا اختتام کر دیں گے تو یہ رویہ درست نہیں۔

مچل جانسن کی اس تنقید پر موجودہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کرکٹ سے مطمئن ہیں، انہیں معلوم ہے کہ کس طرح کی تیاری کرنی ہے، اور وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہمیشہ خود کو تیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ حالیہ سخت مقابلے میں موسم نے بھی کارکردگی پر اثر ڈالا۔

دوسری جانب اسپنر نیتھن لیون نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے اندر سخت مسابقت موجود ہے اور انہوں نے کبھی بھی اپنی جگہ کو محفوظ نہیں سمجھا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بولنگ گروپ کو رخصت کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہو رہی، اور سب اپنی کارکردگی سے جگہ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کو حالیہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹیم کی کارکردگی اور مستقبل پر سوالات اٹھنا شروع ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter