9
کراچی: پشاور سے تعلق رکھنے والی ماہنور علی نے یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ کا ٹائٹل جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔
ماہنور علی نے فائنل میں اپنی چھوٹی بہن سحرش علی کو 3-1 سے شکست دی اور اس طرح اپنے کیریئر کا 22 واں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
یہ مقابلہ امریکہ کے لیوٹکی میر ایتھلیٹک سینٹر، بالٹی مور، میری لینڈ میں منعقد ہوا۔ فائنل کے آغاز میں ماہنور نے پہلا گیم 11-7 سے جیت کر شاندار آغاز کیا، تاہم سحرش نے دوسرے گیم میں 11-9 سے کامیابی حاصل کر کے سکور برابر کر دیا۔ بعد ازاں ماہنور نے تیسرا اور چوتھا گیم 11-6 اور 11-7 سے جیت کر اپنی فتح کو یقینی بنایا۔
شان دار فتح! پاکستان انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن بن گیا
سحرش علی کو سلور میڈل سے ہی مطمئن ہونا پڑا کیونکہ وہ اپنے 19 ویں بین الاقوامی گولڈ میڈل سے محروم رہ گئیں۔ ماہنور علی کی یہ کامیابی پاکستانی اسکواش میں ایک اور قابلِ فخر موقع ثابت ہوئی ہے۔