معروف ریسلر ہلک ہاگن 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی شہرت یافتہ ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہاگن دل کا دورہ پڑنے کے باعث ریاست فلوریڈا میں 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، جمعرات کے روز کلیئر واٹر، فلوریڈا میں ہنگامی طبی ٹیم کو ہارٹ اٹیک کی اطلاع موصول ہوئی۔ جب ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو ہاگن بے ہوش حالت میں پائے گئے۔ انہیں فوری طور پر سی پی آر دے کر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ بعد ازاں اسپتال میں ان کی شناخت ہلک ہاگن کے طور پر ہوئی۔

latest urdu news

ہلک ہاگن، جن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا، ریسلنگ کی دنیا کا ایک نہایت معتبر اور پہچانا جانے والا نام تھے۔ انہوں نے اپنے طویل کیریئر کے دوران بے شمار ٹائٹلز اور اعزازات حاصل کیے، اور ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) کو دنیا بھر میں مقبول بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ریسلنگ کے چاہنے والوں کے لیے یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے، کیونکہ ہلک ہاگن نہ صرف رِنگ میں ایک عظیم فائٹر تھے، بلکہ ایک ایسی تحریک بھی تھے جنہوں نے اس کھیل کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter