قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ دلچسپ اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ چوتھے روز کھیل جاری ہے، اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے اب بھی 224 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔
تیسرے روز جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 269 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جب کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے تھے۔ پاکستان کو 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی، تاہم دوسری اننگز میں قومی ٹیم صرف 167 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
اس طرح جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا، جس کے تعاقب میں اس نے تیسرے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم 3 رنز پر اور ویان ملڈر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ چکے تھے۔
چوتھے دن کا آغاز جنوبی افریقا کے بلے باز ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا، لیکن ٹونی ڈی ذوزی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں کوئی اضافہ نہ کر سکے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
لاہور ٹیسٹ: پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 9 وکٹیں گر گئیں
اب میچ کا نتیجہ چوتھے یا پانچویں دن میں متوقع ہے، اور دونوں ٹیمیں سخت مقابلے میں مصروف ہیں۔ پاکستان کی بولنگ اور جنوبی افریقا کی مزاحمت نے میچ کو سنسنی خیز مرحلے میں پہنچا دیا ہے۔