کوہلی، روہت ناکام، بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، لیکن بھارتی ٹیم ابتدائی اوورز سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔

بھارت کے ابتدائی تین بلے باز مجموعی طور پر صرف 18 رنز بنا سکے، جو 2019 کے ورلڈکپ سیمی فائنل کے بعد کم ترین اسکور ہے۔ شبمان گل 10، روہت شرما 8 اور ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

latest urdu news

بارش کے باعث میچ کو دو مرتبہ روکا گیا اور بعد ازاں 26 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ بھارت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے، جس میں کے ایل راہول 38 اور اکشر پٹیل 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نتیش کمار ریڈی 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ، مچل اوون اور میتھیو کوہنمین نے 2،2 جبکہ مچل اسٹارک اور نیتھن ایلس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی کھلاڑی اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

ڈی ایل میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو 26 اوورز میں 131 رنز کا ہدف ملا، جسے اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 21.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کپتان مچل مارش 46 اور میٹ رینشا 21 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ جوش فلپ 37 جبکہ ٹریوس ہیڈ اور میتھیو شارٹ 8، 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter