91
تھانہ صدر کھاریاں کے علاقے بدرمرجان میں پولیس اور ایک مسلح شخص کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم اللہ دتہ ولد خالد حسین قوم چوہان سکنہ ستار پورہ نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی 30 بور پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس نے جوابی کارروائی میں فائر کیے جن میں سے ایک گولی ملزم کی ہتھیلی پر لگی۔
زخمی ہونے پر ملزم نے پسٹل زمین پر رکھ کر گرفتاری دے دی۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ اور کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
