جس کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، اسے کپتان بنادیا گیا: کامران اکمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد کپتان، کوچ اور سلیکشن کمیٹی پر کڑی تنقید کی ہے۔

گزشتہ روز تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر 0-1 کی برتری حاصل کی۔ 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 139 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

latest urdu news

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ “جس کھلاڑی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، اسے کپتان بنادیا گیا ہے۔ میں نے پہلے دن سے کہا تھا کہ سلمان آغا کو کپتان بناکر زیادتی کی جارہی ہے۔”

سابق وکٹ کیپر نے مزید کہا کہ اگر اب بھی صحیح کپتان اور ٹیم کا توازن درست کرلیا جائے تو ٹیم بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ ان کے مطابق اس شکست کے ذمہ دار چیئرمین پی سی بی، سلیکشن کمیٹی، کپتان اور کوچ سب ہیں۔

سابق کپتان مصباح الحق کو کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

یاسر حمید کا ردعمل:

اسی معاملے پر سابق کرکٹر یاسر حمید نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “ہماری ٹیم کا مائنڈ سیٹ ابھی بہت پیچھے ہے۔ کپتان بننے کے بعد دو چیزیں اہم ہوتی ہیں — کپتان کی پرفارمنس اور ٹیم کا نتیجہ — لیکن سلمان آغا نہ خود پرفارم کر رہے ہیں، نہ ٹیم جیت رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter