اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو میڈلز اپنے نام کر لیے۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ اُن کے ہم وطن یاسر سلطان نے سلور میڈل حاصل کیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے مقابلے میں دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور مہارت دکھائی۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.44 میٹر رہی، دوسری تھرو میں انہوں نے شاندار 83.05 میٹر کا فاصلہ پھینکا، جو اس مقابلے کی بہترین تھرو ثابت ہوئی۔ ان کی تیسری تھرو 82.48 میٹر جبکہ چوتھی تھرو 77.06 میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ارشد ندیم نے 83.05 میٹر کی بہترین تھرو کے بدولت گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جبکہ یاسر سلطان نے 76.04 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا۔ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز نے 76.01 میٹر کی تھرو پر برانز میڈل جیتا۔
ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی، سید حبیب شاہ کو 10 سال کے لیے معطل کر دیا گیا
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بار پھر ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
