آئی پی ایل کے دوران کام کرنے والے ایک 76 سالہ برطانوی براڈکاسٹ انجینیئر جان ولیم لینگفورڈ کی ممبئی کے ایک ہوٹل میں پراسرار موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق لینگفورڈ اپنے ہوٹل کے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق وہ بی سی سی آئی کے ساتھ کام کر رہے تھے اور آئی پی ایل میچز کی کوریج کے سلسلے میں ممبئی میں مقیم تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لینگفورڈ 24 مارچ سے شہر کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھے اور اتوار کو ایک میچ دیکھنے کے بعد اپنے کمرے میں واپس آئے تھے۔ بعد ازاں ہوٹل عملے نے رابطہ نہ ہونے پر دروازہ کھولا تو وہ کمرے میں گرے ہوئے ملے۔
کیمرون گرین کو آئی پی ایل میں بولنگ سے روک دیا گیا
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کوئی مشتبہ پہلو سامنے نہیں آیا، تاہم غیر طبعی موت کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
