ایشیا کپ کے منتظمین نے متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی کے باعث میچز کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے تاکہ کھلاڑی اور تماشائی گرمی سے محفوظ رہ سکیں۔
میچز ابتدائی شیڈول سے آدھے گھنٹے بعد شروع ہوں گے تاکہ کھیل کے دوران کسی بھی خطرے سے بچا جا سکے۔
کل 19 میچز میں سے 18 میچز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گے۔ 15 ستمبر کو ابوظہبی میں دو مقابلے کھیلے جائیں گے، جن میں یو اے ای اور عمان کا واحد ڈے میچ سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا جبکہ اسی شام سری لنکا اور ہانگ کانگ کا میچ بھی ہوگا۔
ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاک بھارت میچ، 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے میں پہنچیں گی۔
سپر فور مرحلے میں 20 سے 26 ستمبر تک چھ میچز ہوں گے، جن میں سے ٹاپ دو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل میں مد مقابل آئیں گی۔
سابق کپتان رمیز راجہ کا ایشیا کپ سے قبل پاکستان کی بولنگ لائن پر اظہارِ تشویش
یہ تبدیلی کھلاڑیوں کی کارکردگی اور تماشائیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔