بھارتی کھلاڑیوں نے فرضی ٹرافی کے ساتھ تصاویر شیئر کر دیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں فتح حاصل کرنے کے باوجود اصل ٹرافی سے محرومی بھارتی کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑی خفت کا باعث بنی، جسے چھپانے کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما اور شبھمن گل نے حال ہی میں ایسی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک ٹرافی کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ کی اصل ٹرافی دی ہی نہیں گئی تھی۔

latest urdu news

بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد اے سی سی نے ٹرافی واپس منگوا لی۔ اس انکار کی وجہ سے بھارتی ٹیم نہ صرف تقریب میں خالی ہاتھ رہ گئی بلکہ کسی اور ذریعے سے بھی انہیں ٹرافی فراہم نہیں کی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کھلاڑیوں کی فرضی تصاویر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو ٹرافی ملی ہی نہیں، اس کے ساتھ تصاویر پوسٹ کر کے آخر کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟ شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن ایسی ہٹ دھرمی کھیل کی روح کے خلاف ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ فائنل کی فیس شہداء کے نام کردی

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے بھی انکار کیا تھا، جس کے بعد ان کا رویہ مزید تنقید کا نشانہ بنا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے اے سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم ٹرافی وصول نہیں کرے گی، جس پر ٹرافی کو واپس میدان سے ہٹا لیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter