کپتان سمیت ٹیم نے کس کے کہنے پر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا؟ بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، لیکن کھیل کے بعد بھارتی ٹیم کے رویے نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اُڑا دیں۔

بھارتی ٹیم نے نہ صرف میچ کے دوران بلکہ جیت کے بعد بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا، اور پوری ٹیم جلدی سے ڈریسنگ روم لوٹ گئی۔

latest urdu news

یہ معاملہ خاص طور پر اس لیے اہم ہو گیا کیونکہ چند روز قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ہاتھ ملا کر ایک اچھا تاثر دیا تھا، جس پر بھارت میں سخت تنقید ہوئی تھی۔ اس واقعے کے بعد میچ کے دوران یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، جبکہ میچ کے بعد بھی کوئی بھارتی کھلاڑی پاکستانی ٹیم کے ساتھ مصافحہ کرنے نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ سب بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے کہنے پر ہوا تھا، جنہوں نے کھلاڑیوں کو پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہ ملانے اور کسی قسم کی بات چیت سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ پاکستان میں پہلگام پر ہوئے دہشت گرد حملے کے تناظر میں بھارتی ٹیم کی جانب سے واضح پیغام دینے کے لیے کیا گیا۔

بھارتی ٹیم نے ہاتھ نہیں ملایا، مایوسی ہوئی: پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ وہ نہ تو ہاتھ ملائیں اور نہ ہی حریفوں سے کوئی زبانی جملہ بازی کریں، تاکہ اس سیاسی و حساس صورتحال کو کھیل میں نہ لایا جائے۔ اس واقعے نے کرکٹ کے رنگ کو ایک بار پھر سیاسی کشیدگی کا شکار کر دیا ہے، جسے شائقین نے نہایت مایوسی کے ساتھ دیکھا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter