دبئی میں بھارتی کرکٹرز کا پاکستانی نیٹ بولرز سے اجتناب، تصاویر لینے پر غیرعلانیہ پابندی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی، ایشیا کپ کے دوران دبئی میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ رابطے اور تصویر کشی سے واضح گریز اختیار کر لیا ہے۔

یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب چند دن قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی ایک تصویر، جس میں وہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور ایشین کرکٹ کونسل کے عہدیدار سے ہاتھ ملا رہے تھے، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر بھارتی میڈیا اور شدت پسند حلقوں نے شدید تنقید کی۔

latest urdu news

دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کے دوران بھارتی ٹیم کے ساتھ نیٹ پر بولنگ کرانے والے کھلاڑیوں میں سے متعدد کا تعلق پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک (افغانستان، سری لنکا، بنگلا دیش) سے ہوتا ہے، لیکن بھارتی ٹیم انتظامیہ نے ان نیٹ بولرز پر اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نیٹ بولرز کو پریکٹس شروع ہونے سے قبل اپنے موبائل فون بھارتی ٹیم انتظامیہ کے حوالے کرنا پڑتے ہیں۔

انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی بھارتی کھلاڑی کے ساتھ تصویر نہ لی جائے اور کوئی ذاتی یا دوستانہ گفتگو نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے اپنے کھلاڑیوں کو واضح طور پر کہا ہے کہ وہ پاکستانی نیٹ بولرز یا معاون کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر یا روابط سے اجتناب کریں تاکہ کوئی بھی منظر سوشل میڈیا پر وائرل نہ ہو جس پر بھارت میں سیاسی یا میڈیا دباؤ آئے۔

بھارتی ٹیم کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانا، کیا ICC قوانین کے تحت سزا ہوگی؟

ماضی میں ایسے نیٹ سیشنز کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان تصویریں لینا ایک عام روایت رہی ہے۔ گزشتہ دبئی لیگ اور چیمپئنز ٹرافی کے دوران ویرات کوہلی سمیت کئی بھارتی کھلاڑیوں کی پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر سامنے آئی تھیں، جنہیں شائقین نے پسند بھی کیا تھا۔ تاہم اب بدلتی سیاسی فضا میں بی سی سی آئی کی سخت پالیسی نظر آ رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter