بھارتی کرکٹ میں کرپشن الزامات: چار کرکٹرز معطل، ایف آئی آر درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی کرکٹ میں کرپشن کے الزامات کے تحت چار ڈومیسٹک کرکٹرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ آسام کرکٹ ایسوسی ایشن نے پریس ریلیز کے ذریعے اعلان کیا کہ امیت سنہا، ایشان احمد، امن تریپاٹھی اور ابھیشک ٹھاکری پر سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران مبینہ کرپشن کے الزامات لگے ہیں۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق، معطل کرکٹرز نے آسام ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں کو اکسایا اور کھیل کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ کرائم برانچ گوہاٹی میں ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر دی گئی ہے۔

آسام کرکٹ ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک یہ چاروں کرکٹرز کسی بھی سطح پر کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ مشتاق علی ٹرافی 26 نومبر سے 8 دسمبر تک منعقد ہوئی تھی۔

آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا

یہ قدم بھارتی کرکٹ میں شفافیت اور کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کی ایک جھلک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter