بھارتی نجومی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی فتح کی پیشگوئی کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل بھارتی نجومی گرین اسٹون لوبو نے پیشگوئی کی ہے کہ فیصلہ کن معرکے میں کامیابی کا امکان پاکستان کے حق میں زیادہ ہے۔

نجومی کے مطابق پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ستارے اس وقت انتہائی طاقتور ہیں، جو ان کے لیے خوش قسمتی کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس کے برعکس بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ستارے کمزور دکھائی دے رہے ہیں، جس سے ان کے امکانات نسبتاً گھٹ سکتے ہیں۔

latest urdu news

گرین اسٹون لوبو نے کہا کہ "اعداد و شمار اور ستاروں کی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے پاکستان ٹیم کی جیت کے امکانات بھارت کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔”

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی بار فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے، جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter