بھارت ڈھٹائی پر قائم، بھارتی کپتان نے ایک بار پھر ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر 4 مرحلے میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے کا سلسلہ ایک بار پھر دہرایا۔

آج کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ٹاس کے بعد ہاتھ نہیں ملایا۔

latest urdu news

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہیں ملایا۔ گزشتہ ہفتے بھی پاک بھارت میچ کے دوران یہی صورتحال دیکھی گئی تھی، اور میچ کے اختتام پر بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے کپتانوں کو ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت دی تھی، جسے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی سمجھا گیا تھا۔ پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس اقدام پر سخت احتجاج کیا اور ٹورنامنٹ کے آئندہ میچ نہ کھیلنے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگی تھی۔

آئندہ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے سوال پر بھارتی کپتان کا جواب

آج کے میچ میں بھی اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اور کپتانوں کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کے معاملے نے دوبارہ تنازع کی شکل اختیار کر لی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter