انگلینڈ میں چار سنچریاں بنانے والے امام الحق نے پاکستان آتے ہی حنیف محمد ٹرافی میں ٹرپل سنچری جڑ دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اوپنر امام الحق نے انگلینڈ میں یارکشائر کاؤنٹی کے لیے ون ڈے کپ میں چار سنچریاں بنانے کے شاندار کارنامے کے بعد وطن واپسی پر حنیف محمد ٹرافی میں بھی اپنی دھواں دار فارم جاری رکھتے ہوئے ٹرپل سنچری سکور کر دی۔

اتوار کو حنیف محمد ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے آخری دن ملتان نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور 161 رنز سے شکست دی۔ امام الحق نے اپنی زبردست اننگز میں 330 رنز بنائے، جبکہ فیصل اکرم نے 29 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

latest urdu news

دوسری جانب کراچی وائٹس نے کوئٹہ کو 10 وکٹوں سے شکست دی، محمد رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں اور کوئٹہ کی دوسری اننگز میں صلاح الدین نے 123 رنز بنائے۔

انگلینڈ میں امام الحق کی شاندار کارکردگی بھی قابل ذکر ہے، جہاں انہوں نے انگلینڈ ون ڈے کپ کے 8 میچز میں 98.28 کی اوسط سے 688 رنز بنائے۔

سیمی فائنل میں ہیمپشائر کے خلاف انہوں نے 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو ان کی ٹورنامنٹ کی چوتھی سنچری تھی۔ امام الحق نے سسایکس، لنکاشائر اور نارتھہمپ شائر کے خلاف بھی سنچریاں سکور کر کے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

ایشیا کپ کے لیے مکمل تیار ہیں، اُمید ہے اچھے نتائج دیں گے: کپتان سلمان علی آغا

ان کی اس شاندار فارم کی بنیاد پر جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز میں ان کی شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں، اگرچہ یارکشائر کو سیمی فائنل میں ہیمپشائر کے ہاتھوں 18 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

امام الحق کی یہ کارکردگی پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، خاص طور پر ایشیا کپ کے قریب آتے ہوئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter