پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی گرل فرینڈ نائلہ راجہ سے دوسری شادی کا اعلان کیا، جس کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنی خاموشی توڑ دی اور انسٹاگرام پر ردعمل ظاہر کیا۔
ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ "اب سب نے ثبوت دیکھ لیا، میرے گھر کو توڑنے والی نے کبھی میرے بچوں کے بارے میں نہیں سوچا۔” انہوں نے مزید کہا کہ دھوکے باز بے نقاب ہو چکے ہیں اور وہ اپنے بچوں کے لیے انصاف چاہتی ہیں۔
سابقہ اہلیہ نے نائلہ راجہ کے والد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک اور انسٹا پوسٹ میں عماد وسیم پر 2023ء میں اسقاطِ حمل کا الزام بھی عائد کیا۔
اس سے قبل عماد وسیم نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ پُرسکون اور دیرپا رشتہ چاہتے ہیں، اور اعتراف کیا کہ انہیں اپنے ماضی کے بعض فیصلوں پر افسوس ہے، تاہم وہ اپنے بچوں سے محبت کرتے رہیں گے۔
View this post on Instagram
عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا، جہاں زیادہ تر صارفین نے سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی حمایت کی۔
طلاق کے بعد تنازعہ شدت اختیار کر گیا، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ کا ردعمل زیرِ بحث
واضح رہے کہ جولائی 2025ء میں عماد وسیم نائلہ راجہ کے ہمراہ لندن میں نظر آئے تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ کھلاڑی نے اپنی اہلیہ کے تیسرے حمل کے دوران بے وفائی کی۔ تاہم عماد وسیم اور نائلہ راجہ نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی تھی۔
چند ماہ بعد عماد وسیم نے اپنی اہلیہ ثانیہ اشفاق سے علیحدگی کی تصدیق کی، جس پر ثانیہ اشفاق نے علیحدگی کا ذمہ دار تیسرے شخص کو ٹھہرایا اور اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں مبینہ بے وفائی کے شواہد بھی شیئر کیے۔
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی 6 سالہ ازدواجی زندگی کے دوران تین بچوں کی پیدائش ہوئی۔
