قومی کرکٹر عماد وسیم نے حال ہی میں اپنی بیٹی عنایہ کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی اور اسے مبارکباد دی، لکھا کہ "میری بیٹی کو سالگرہ مبارک، بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں۔”
اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے بھی اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد دی لیکن ساتھ ہی سخت الفاظ میں کہا کہ بچوں کو صرف سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات سے نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں تحفظ، سچائی اور ذمہ داری کی ضرورت ہے۔
ثانیہ اشفاق نے لکھا کہ ان کی بیٹی پانچویں سالگرہ منا رہی ہے اور اسے وہ بچپن ملنا چاہیے جو محبت، تحفظ اور استحکام سے بھرا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیکھنا تکلیف دہ ہے کہ سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات دیے جاتے ہیں، جب کہ نجی طور پر کہا جا رہا ہے کہ بچوں اور ان کی ماں کو مالی مدد بند ہونے کے بعد بے گھر کردیا جائے۔
View this post on Instagram
سابقہ اہلیہ نے زور دیا کہ چاہے کچھ بھی ہو، ماں ہمیشہ اپنی بچوں کی حفاظت کرے گی اور انہیں ہر دن محفوظ اور محبت بھرا احساس دلائے گی۔
اس معاملے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ثانیہ اشفاق کے حق میں سامنے آئی۔ متعدد صارفین نے نہ صرف ان کی بیٹی عنایہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی بلکہ ثانیہ اشفاق کی ہمت اور والدین کے حقوق کے لیے موقف کی بھی تعریف کی۔
