پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 سے باہر، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، بابراعظم اور رضوان کی تنزلی، محمد حارث اور حسن نواز کی بڑی چھلانگ۔

latest urdu news

دبئیانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں حیران کن طور پر ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ سرفہرست ہیں، جبکہ بھارت کے نوجوان کھلاڑی ابھیشیک شرما دوسرے نمبر پر اور انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم تین درجے تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک درجہ نیچے آ کر 13ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

واضح بہتری دکھانے والوں میں محمد حارث نمایاں رہے، جو 210 درجے ترقی کے بعد 30ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ حسن نواز بھی 57 درجے بہتری کے بعد اب 46 ویں پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں۔

صائم ایوب نے چار درجے ترقی پا کر 61ویں پوزیشن سنبھال لی ہے، جبکہ کپتان سلمان علی آغا 42 درجے چھلانگ لگا کر 76ویں نمبر پر براجمان ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ میں مسلسل بہتری یا تنزلی کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی پر منحصر ہوتی ہے، اور موجودہ رینکنگ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی فارم کا بھی عکس پیش کر رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter