آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقل کرنے کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلا دیش نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر میچز کو بھارت سے باہر کسی وینیو پر منتقل کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن آئی سی سی نے واضح کیا کہ بنگلا دیش کی ٹیم کو میچز کے لیے بھارت جانا ہوگا۔ اگر ٹیم بھارت نہیں گئی تو پوائنٹس کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

latest urdu news

دوسری جانب، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی کی طرف سے کوئی الٹی میٹم جاری نہیں کیا گیا اور صورتحال کی روشنی میں وہ اپنا موقف برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ایک روز قبل بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے واضح کیا تھا کہ ان کی ٹیم کسی صورت بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ نہیں کھیلے گی۔

یہ کشیدگی آئی پی ایل کے معاملے کے بعد بڑھ گئی، جب کلکتہ نائٹ رائڈرز نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا۔ اس واقعے کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے تعلقات کشیدہ ہو گئے، اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ ان کی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

بنگلادیش نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا

اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی سی کس طرح اس صورتحال کو حل کرتی ہے، اور آیا بنگلا دیش کی ٹیم میچز کھیلنے کے لیے بھارت بھیجے گی یا سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کوئی متبادل انتظام کیا جائے گا۔ یہ معاملہ عالمی کرکٹ میں بنگلا دیش اور بھارت کے تعلقات کے لیے سنگین موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter