آئی سی سی نے حارث رؤف پر 2 میچز کی پابندی اور جرمانہ عائد کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر مختلف کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف پر 2 میچز کی پابندی اور میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

latest urdu news

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق حارث رؤف کو 2 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے، جس کے نتیجے میں ان کے 24 ماہ میں مجموعی طور پر چار ڈی میرٹ پوائنٹس مکمل ہوگئے، اسی بنیاد پر ان پر دو میچز کی معطلی کی سزا لاگو ہوئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان کو آفیشل وارننگ جاری کرتے ہوئے 1 ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

فیصل آباد ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 264 رنز کا ہدف دے دیا

اسی طرح بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو پر بھی 30 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا اور انہیں 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ملے۔

آئی سی سی کے مطابق یہ سزائیں ایشیا کپ کے دوران ہونے والے رویے اور میچ فیس کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے باعث سنائی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter