آئی سی سی کا وفد بنگلہ دیش کو بھارت میں کھیلنے پر راضی کرنے کے لیے ڈھاکہ پہنچ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے کے حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو رضامند کرنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا دو رکنی وفد ڈھاکہ پہنچ گیا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق وفد بی سی بی کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حفاظتی انتظامات اور ان سے متعلق آزاد رپورٹ پر تبادلہ خیال کرے گا۔ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنی قومی ٹیم بھارت بھیجنے میں ہچکچاہٹ ظاہر کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے میچز بھارت سے باہر منتقل کیے جائیں۔

آئی سی سی نے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے وقت کی کمی کے باعث میچز کے شیڈول کو برقرار رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ وفد کی یہ کوشش ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم بھارت میں تمام شیڈول میچز کھیلنے پر آمادہ ہو جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter