ٹیسٹ کرکٹ میں نیا تجربہ: آئی سی سی نے گلابی گیند کے استعمال کی منظوری دے دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ میچز میں روشنی کی کمی کے باعث ضائع ہونے والے وقت کو کم کرنے کے لیے گلابی گیند کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ڈے اینڈ نائٹ حالات میں کھیل کے تسلسل کو بہتر بنانا ہے۔

latest urdu news

آئی سی سی بورڈ میٹنگز کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گلابی گیند کا استعمال فی الحال آزمائشی بنیادوں پر کیا جائے گا، جس کے لیے دونوں ٹیموں کی باہمی رضامندی لازمی ہوگی۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹی20 میچز میں اننگز بریک کا دورانیہ 15 منٹ مقرر کیا گیا ہے، تاکہ کھیل کے نظام کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔

مزید فیصلوں کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 میں بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔ اسی طرح ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کی تاریخوں میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے اسے جون جولائی کے بجائے 14 سے 28 فروری تک منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انوکھا فیصلہ: پہلی بار چائے کا وقفہ کھانے سے پہلے ہو گا

آئی سی سی بورڈ نے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی فرنچائز کرکٹ کے رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کمیٹی بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر اور فرنچائز لیگز کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter