حسن علی کا دھماکے دار کم بیک: ہیٹ ٹرک سمیت 6 وکٹیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم: پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی20 کرکٹ میں دھواں دار واپسی کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت 6 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم برمنگھم بیئرز کو 58 رنز سے فتح دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں برمنگھم بیئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ جواب میں ڈربی شائر فالکنز کی ٹیم 17.1 اوورز میں محض 141 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

latest urdu news

حسن علی نے 3.1 اوورز میں صرف 23 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس میں ایک شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ انہوں نے ڈیوڈ لائیڈ، مارٹن اینڈرسن، راس وائٹلی، الیکس تھامسن، بین ایچی سن اور پیٹ براؤن کو پویلین واپس بھیجا۔

حسن علی کی اس کارکردگی کو نہ صرف شائقین کرکٹ بلکہ ماہرین نے بھی بے حد سراہا، اور اسے اُن کے کیریئر کی بہترین ٹی20 پرفارمنس میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی ان کی شاندار بولنگ کے چرچے ہیں، جہاں مداح ان کی فارم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter