پہلا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کے لیے 300 رنز کا ہدف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 300 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کر کے پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی، جس کے جواب میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔

latest urdu news

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا شاندار فارم میں نظر آئے اور 105 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں بلے باز ثابت ہوئے۔ دیگر اہم بلے بازوں میں حسین طلعت 62، فخر زمان 32، بابر اعظم 29، صائم ایوب 6 اور محمد رضوان 5 رنز کے ساتھ شامل ہیں۔ محمد نواز 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہاسارانگا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ اسیتھا فرننڈو اور مہیش ٹھیکشانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter