اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جب ایک پاکستانی مداح کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا کیونکہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سبز جرسی پہنے ہوئے تھا۔
دورانِ میچ، جب سیکیورٹی اہلکاروں نے اس مداح سے جرسی اتارنے کا مطالبہ کیا تو اُس نے انکار کر دیا۔ ابتدائی طور پر ایک بھارتی نژاد سیکیورٹی اہلکار نے اس مداح سے بات کی، تاہم مداح کا مؤقف تھا کہ کسی بھارتی تماشائی کو اس کی پاکستانی جرسی سے کوئی اعتراض نہیں تھا۔
اس کے بعد مزید سیکیورٹی اہلکاروں اور مقامی پولیس کو موقع پر طلب کیا گیا، اور مداح کو اسٹیڈیم سے باہر لے جایا گیا۔ بعدازاں، مختصر بات چیت کے بعد اس مداح کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔
یہ واقعہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجود حالیہ کشیدگی کے تناظر میں حساسیت اختیار کر گیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پہلے ہی نازک ہیں۔
View this post on Instagram
اس طرح کے واقعات کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، خاص طور پر جب گزشتہ برسوں میں سیاسی اختلافات کے باعث بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کے بڑے میچز بھی منسوخ ہو چکے ہیں۔