عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اشارہ دیا ہے کہ وہ جلد فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے میں اہلخانہ اور بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی کلب النصر کے اسٹار اسٹرائیکر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 40 سال کی عمر میں وہ محسوس کرتے ہیں کہ اب ان کے شاندار کیریئر کا اختتام قریب ہے۔ یہ کھیل ہمیشہ میری زندگی کا حصہ رہے گا، مگر ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، اور شاید میرا وقت اب قریب آ رہا ہے۔”
رونالڈو سے جب پوچھا گیا کہ وہ اپنے جوتے کب اتارنے کا فیصلہ کریں گے تو وہ مسکرائے اور بولے، “یہ سب سے مشکل فیصلہ ہوگا، مگر لگتا ہے کہ میں جلد اس پر فیصلہ کر لوں گا۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے مستقبل کی تیاری کئی سال پہلے ہی شروع کر چکے ہیں۔ میں نے 25 یا 26 سال کی عمر سے ہی سوچ لیا تھا کہ زندگی فٹبال کے بعد بھی ہے۔ اب وقت ہے کہ میں اپنے بچوں کی پرورش اور خاندان کے ساتھ لمحات کو انجوائے کروں۔
رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
کرسٹیانو رونالڈو، جو فی الحال سعودی عرب کے النصر کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں، اب تک اپنے کیریئر میں 952 گول کر چکے ہیں جو ایک ناقابلِ یقین عالمی ریکارڈ کے قریب ہے۔
رونالڈو کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کا دل اب بھی کھیل کے میدان میں رہنے کو چاہتا ہے، لیکن جسم اور وقت دونوں کچھ اور کہہ رہے ہیں۔ میں نے اپنی پوری زندگی اس کھیل کو دی، اب میں چاہتا ہوں کہ باقی زندگی ان لوگوں کو دوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ۔
