کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

امریکی اقتصادی جریدے بلوم برگ کے حالیہ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق رونالڈو کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 3 کھرب 93 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

latest urdu news

رونالڈو کی دولت میں سب سے بڑا اضافہ اس وقت دیکھا گیا جب انہوں نے جون 2023 میں سعودی عرب کے فٹبال کلب "النصر” کے ساتھ ایک ریکارڈ معاہدہ کیا، جس کی مالیت تقریباً 400 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔ اس معاہدے نے انہیں دنیا کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا فٹبالر بنا دیا۔

بلوم برگ کے مطابق، رونالڈو نے اپنے کیریئر کے دوران 2002 سے 2023 تک صرف تنخواہوں کی مد میں 550 ملین ڈالر کمائے۔ اس کے علاوہ معروف اسپورٹس برانڈ Nike کے ساتھ ان کی ایک دہائی طویل اسپانسرشپ ڈیل انہیں سالانہ 18 ملین ڈالر فراہم کرتی رہی۔

دیگر بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ اشتہاری معاہدوں سے بھی رونالڈو نے 175 ملین ڈالر سے زائد کی کمائی کی۔ ان کی مارکیٹنگ ویلیو اور گلوبل شہرت نے انہیں فٹبال سے باہر بھی ایک کامیاب کاروباری شخصیت بنا دیا ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ، رونالڈو کھیلوں کی دنیا کے ان چند اسٹارز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جو ارب پتی بنے، جن میں باسکٹ بال لیجنڈز مائیکل جارڈن، میجک جانسن، لیبرون جیمز، گالفر ٹائیگر ووڈز اور ٹینس اسٹار راجر فیڈرر شامل ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter