کیلیفورنیا، انسٹاگرام پر دنیا کے 10 سب سے زیادہ فالو کیے جانیوالے افراد کی فہرست میں سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
انسٹاگرام پر دنیا بھر کے مشہور ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں فٹبال کے دو عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ٹاپ پر موجود ہیں، جبکہ امریکی گلوکارہ سیلینا گومز تیسرے نمبر پر ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر 600 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جبکہ لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے اور ان کے فالوورز کی تعداد 500 ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔
اسی طرح تیسرے نمبر پر امریکی گلوکارہ سیلینا گومز ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد 400 ملین سے زیادہ ہے، اس کے بعد برازیل کے نیمار جونئیر 200 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں، اور فرانس کے کلیان ایمباپے 120 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے شخص ہیں جن کے انسٹاگرام پر 600 ملین سے زائد فالوورز ہیں، اور ان کی ہر پوسٹ پر اوسطاً 10-20 ملین لائکس آتے ہیں۔