تم وہ سپرم ہو جو 71 میں ریس جیتا تھا، عامر جمال کے کرارے جواب نے بھارتی ٹرول کو چپ کرا دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر جہاں جنگی ماحول میں دونوں ممالک کے صارفین لفظی گولہ باری میں مصروف ہیں، وہیں پاکستانی کرکٹر عامر جمال نے ایک بھارتی صارف کو ایسا مزاحیہ اور مؤثر جواب دے دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا۔

معروف کرکٹر عامر جمال نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ "ایکس” (سابق ٹوئٹر) پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ایک دلچسپ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کرکٹ کی زبان میں لکھا: "پاکستان نے پاور پلے میں بھارت کے چھ طیارے مار گرائے، بھارتی اوپنر رافیل صفر پر آؤٹ ہو کر بطخ بن گیا۔ پاکستانی شاہینوں کا حالات پر مکمل غلبہ صاف نظر آیا۔ دس اوورز کے بعد سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ ختم کر دیا گیا۔ یاد رکھو، ہر میچ تمہاری مرضی سے فکس نہیں ہوتا۔”

latest urdu news

عامر جمال کا یہ طنزیہ اور مزاحیہ تبصرہ وائرل ہو گیا، مگر ایک بھارتی صارف برداشت نہ کر سکا اور انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا:

"بزدل ماں کے بیٹے! تمہیں 93 ہزار کا سرنڈر اور کارگل جنگ یاد نہیں؟ تمہاری کرکٹ ختم ہو چکی ہے، سارے فکسر کھیل رہے ہیں، کچھ تمہاری فوج میں بھی ہیں۔ اپنے والد سے پوچھو، کیا وہ ہندو ہیں یا نہیں؟”

ایسے زہر آلود جملے پر عامر جمال نے نہ غصہ کیا، نہ بدزبان ہوئے، بلکہ لطیف طنز اور زبردست حاضر جوابی سے ایسا وار کیا کہ بھارتی صارف خاموش ہو گیا۔ عامر جمال نے لکھا: "میں نے اپنے والد سے پوچھا ہے… تم وہ سپرم ہو جو 71 کی ریس جیتا تھا۔”

یہ جواب اتنا غیر متوقع، دلچسپ اور معنی خیز تھا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا۔ پاکستانی صارفین نے عامر جمال کی حاضر جوابی کو خوب سراہا، اور بھارتی ٹرول کو آئینہ دکھانے پر داد دی۔

عامر جمال کے جواب پر صارفین کی طرف سے تبصرے کچھ یوں آئے: "ایسا جواب صرف پاکستانی ہی دے سکتا ہے!”

"بھائی نے جڑوں سے ہلا دیا ٹرول کو!” "بزدل نہیں، باشعور اور بااعتماد قوم کے فرد ہو عامر بھائی!”

یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ طنز اور مزاح کے ذریعے بھی مؤثر جواب دیا جا سکتا ہے — اور بعض اوقات ایک جملہ پوری نفرت کو خاموش کر دیتا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter