کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ: پوری ٹیم صرف 2 رنز پر آل آؤٹ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن: کرکٹ کی دنیا میں ایک حیران کن اور ناقابلِ یقین واقعہ اس وقت پیش آیا جب رچمنڈ کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 427 رنز کے تعاقب میں صرف 2 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ یہ واقعہ مڈل سیکس کاؤنٹی لیگ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا اور شائقین کو حیرت میں ڈال گیا۔

latest urdu news

صرف 5.4 اوورز میں پوری ٹیم ڈھیر

نجی ٹی وی چینل "آج نیوز” کے مطابق رچمنڈ کرکٹ کلب کی فورتھ الیون ہفتے کے روز نارتھ لندن کرکٹ کلب کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 5.4 اوورز میں 2 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس اسکور میں صرف ایک رن بلے باز نے بنایا جبکہ دوسرا رن وائیڈ گیند پر آیا۔

نارتھ لندن کا دھواں دار آغاز

میچ کے آغاز میں نارتھ لندن کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے رچمنڈ کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور 45 اوورز میں 426 رنز بنا ڈالے، وہ بھی صرف 6 وکٹوں کے نقصان پر۔ جارحانہ بیٹنگ، زبردست اسٹرائیک ریٹ اور باؤنڈری کی بارش نے رچمنڈ پر دباؤ بڑھا دیا، جو ان کی بیٹنگ کے دوران واضح طور پر نظر آیا۔

بیٹرز کی قطار در قطار واپسی

رچمنڈ کی بیٹنگ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ ایک کے بعد ایک کھلاڑی پچ پر ٹکنے میں ناکام رہا۔ 10 میں سے 8 بلے باز کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔ اسکور کارڈ پر صرف ایک بیٹر کا رن اور ایک وائیڈ گیند پر ملا رن ہی ٹیم کی کل کارکردگی کا خلاصہ بن گیا۔

نیا ریکارڈ یا ناقابل فراموش ناکامی؟

یہ میچ کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین اسکور کے حوالے سے ایک نئی مثال بن چکا ہے، جو شائقین اور ماہرین کے لیے تجزیے اور تبصروں کا نیا موضوع بن گیا ہے۔ اس سے قبل اتنے کم اسکور پر ٹیم آؤٹ ہونا نایاب ہی سمجھا جاتا تھا۔

رچمنڈ کرکٹ کلب کے اس ناقابل یقین مچ کی ویڈیو اور اسکور کارڈ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں، جہاں مداح اسے "تاریخی ناکامی” قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter