شادی نہ کرنے پر بیوہ خاتون کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی نہ کرنے پر بیوہ خاتون کوگولیاں مارکرقتل کردیا گیا ۔

چشتیاں،تھانہ ڈاہرانوالہ کے علاقے میں شادی کی پیشکش مسترد ہونے پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے بیوہ خاتون کو قتل جبکہ اس کے بیٹے کو زخمی کر دیا۔

latest urdu news

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعہ کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا، جبکہ 16 سالہ زخمی لڑکے رحمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بتایا گیا ہے کہ ملزم نوید، 45 سالہ بیوہ خاتون سے شادی کا خواہشمند تھا، مگر انکار پر اس نے مشتعل ہو کر خاتون کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

جاں بحق خاتون نسیم بی بی 6 بچوں کی ماں تھی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter