5
سیاسی تناؤ کے باعث بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا آئندہ ماہ ہونے والا دورہ بھارت اچانک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش ویمن ٹیم نے دسمبر میں بھارت کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنا تھی، جو آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام کا حصہ تھی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ترجمان نے ویمن ٹیم کے دورۂ بھارت کے ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق بی سی سی آئی نے خط کے ذریعے انہیں فیصلے سے آگاہ کیا اور دورہ بعد میں ری شیڈول کرنے کا عندیہ بھی دیا، تاہم ملتوی کرنے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بی سی سی آئی نے بھارتی مینز ٹیم کا دورۂ بنگلادیش بھی ملتوی کر دیا تھا۔ بھارتی ٹیم اب اگلے سال ستمبر میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔
