بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ، چیئرمین فنانس نجم الاسلام عہدے سے برطرف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بڑا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین فنانس نجم الاسلام کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ یہ اقدام کھلاڑیوں کے شدید احتجاج اور مسلسل مطالبات کے بعد کیا گیا۔

latest urdu news

بی سی بی کے مطابق بورڈ کے صدر امین الاسلام نے آئین کے آرٹیکل 31 کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے نجم الاسلام کی برطرفی کے احکامات جاری کیے۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نجم الاسلام کے حالیہ بیان پر قومی اور ڈومیسٹک سطح کے کھلاڑیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔

صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب کھلاڑیوں نے احتجاجاً بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے میچز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ کھلاڑیوں کی جانب سے مسلسل نجم الاسلام سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا تھا۔

بی سی بی حکام کے مطابق یہ فیصلہ کھیل اور ادارے کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان اعتماد بحال ہو سکے اور لیگ سمیت دیگر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔

کرکٹ بورڈ نے عندیہ دیا ہے کہ مستقبل میں ایسے معاملات سے نمٹنے کے لیے شفاف اور واضح پالیسی اپنائی جائے گی تاکہ انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter