بابر اعظم ٹیسٹ میں مسلسل ناکامی کا شکار، تین سال میں صرف تین نصف سنچریاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابر اعظم ٹیسٹ فارمیٹ میں طویل عرصے سے ناقص کارکردگی کا شکار ہیں۔ ان کی مسلسل ناکامی نے نہ صرف شائقین کو مایوس کیا بلکہ ٹیم کے مڈل آرڈر کو بھی شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

latest urdu news

بابر اعظم نے اپنی آخری ٹیسٹ سنچری دسمبر 2022 میں اسکور کی تھی۔ اس کے بعد سے وہ 27 ٹیسٹ اننگز میں میدان میں اترے، لیکن محض تین نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ یہ نصف سنچریاں بھی دسمبر 2024 تا جنوری 2025 کے دوران جنوبی افریقہ کے دورے میں اسکور ہوئیں، جس کے بعد ان کا بیٹ ایک بار پھر خاموش ہو گیا۔

جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ہوم سیریز میں بابر اعظم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ انہوں نے دونوں میچز میں مجموعی طور پر صرف 45 رنز اسکور کیے۔

لاہور میں جاری جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میچ میں بھی بابر اعظم کی فارم بحال نہ ہو سکی، اور وہ محض 23 رنز بنا کر اسپنر سائمن ہارمر کا شکار بنے۔ ان کی اس ناکامی نے ایک بار پھر ان کے ٹیسٹ کیریئر پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter