بابراعظم اور محمد رضوان اسٹرائیک ریٹ سب سے پیچھے رہ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یکم جنوری 2024 سے اب تک بابراعظم اور محمد رضوان کا ون ڈے اسٹرائیک ریٹ آئی سی سی فل ممبر ممالک کے تمام کرکٹرز میں سب سے کم رہا، بابر کی فارم میں دو سال سے مسلسل کمی۔

کراچی، پاکستانی سینئر بیٹرز محمد رضوان اور بابراعظم اسٹرائیک ریٹ کے لحاظ سے آئی سی سی فل ممبر ممالک کے تمام کرکٹرز میں سب سے پیچھے رہ گئے ہیں، یکم جنوری 2024 سے اب تک ون ڈے کرکٹ میں رضوان کا اسٹرائیک ریٹ 75.03 جبکہ بابراعظم کا 78.88 ریکارڈ ہوا ہے۔

latest urdu news

بابراعظم کی خراب فارم کا سلسلہ طویل ہو گیا ہے اور انہیں ون ڈے میں سنچری بنائے 712 دن گزر چکے ہیں۔ ایشیا کپ 2023 میں نیپال کے خلاف 151 رنز کی اننگز کے بعد وہ کسی فارمیٹ میں سنچری اسکور نہیں کر سکے۔ گزشتہ 28 ون ڈے اننگز میں انہوں نے 37.16 کی اوسط اور 79.53 کے اسٹرائیک ریٹ سے 929 رنز بنائے، جو ان کے کیریئر کے 54.62 کی اوسط اور 87.78 کے اسٹرائیک ریٹ سے خاصا کم ہے۔

ون ڈے میں اس دوران بابر نے صرف 9 نصف سنچریاں بنائیں، سب سے زیادہ اسکور 78 رہا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی زوال کا سلسلہ جاری ہے، پچھلے 10 میچز میں ان کی اوسط 23.15 رہی اور کوئی سنچری شامل نہیں۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں وہ 24 میچز میں 33.54 کی اوسط سے 738 رنز بنا سکے۔

فارم میں کمی کے ساتھ ساتھ بابراعظم سے کپتانی بھی واپس لے لی گئی ہے، ٹیسٹ اور قومی ٹی 20 اسکواڈ میں بھی ان کی پوزیشن کمزور ہو چکی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter