بابر اعظم کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل، جنوبی پنجاب کا نوجوان سوشل میڈیا اسٹار بن گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والا محنت کش نوجوان محمد عمران قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا ہمشکل ہونے کے باعث سوشل میڈیا پر راتوں رات مقبول ہو گیا۔

latest urdu news

محمد عمران کے دوستوں نے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اسے بابر اعظم سے حیرت انگیز مشابہت قرار دیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نوجوان کو غیر معمولی شہرت حاصل ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران نے بتایا کہ گاؤں کے لوگ اکثر کہتے تھے کہ وہ بابر اعظم جیسے لگتے ہیں، مگر وہ اس بات کو سنجیدہ نہیں لیتا تھا۔ لاہور آنے کے بعد جب لوگوں نے بھی یہی بات دہرائی تو اسے احساس ہوا کہ واقعی اس کی شکل قومی کپتان سے کافی ملتی ہے۔

بابر اعظم 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ایک چھکا بھی نہیں لگا سکے

نوجوان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں جب بابر اعظم کو ڈراپ کیا گیا تو وہ خاصا افسردہ ہوا کیونکہ اس کی پہچان ہی بابر بھائی سے جڑی ہوئی ہے۔ عمران نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں اپنے ہمشکل اسٹار سے ملاقات بھی کرے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter