بابر اعظم بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے، معاہدے کی مالی تفصیلات سامنے آگئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پاکستان کے معروف کرکٹر بابر اعظم نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (BBL) میں پہلی بار شرکت کے لیے سڈنی سکسرز سے معاہدہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بابر اعظم کو تقریباً 10 کروڑ پاکستانی روپے کا معاوضہ دیا جائے گا، جس کے بعد وہ بی بی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو "پری سائن” کرتے ہوئے بیس پرائز سے زیادہ ادائیگی کی ہے۔ انہیں "پلاٹینم کیٹیگری” میں شامل کیا گیا ہے، جس کی ابتدائی قیمت تقریباً پونے 8 کروڑ روپے مقرر تھی، تاہم بابر کو اس سے زائد معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ یہ معاہدہ بابر کی عالمی شہرت اور مستقل مزاج کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

latest urdu news

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہو رہی ہے، اور یہ پہلا موقع ہوگا جب بابر اعظم اس لیگ میں شرکت کریں گے۔ ان کی شمولیت نہ صرف سڈنی سکسرز کی بیٹنگ لائن اپ کو تقویت دے گی، بلکہ لیگ کی مقبولیت میں بھی خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دنیا کے نمایاں بیٹرز میں شمار ہوتے ہیں، اور وہ پاکستانی قومی ٹیم کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔ ان کی بی بی ایل میں انٹری سے پاکستانی مداحوں میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter