بابراعظم پر جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابراعظم پر سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق بابراعظم نے کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون خلاف ورزی کی جس کے تحت ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بابر کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا ہے۔

latest urdu news

بابراعظم نے آئی سی سی کی جانب سے عائد چارج قبول کرتے ہوئے کسی باضابطہ سماعت کی درخواست نہیں کی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران بابر اعظم 21ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں اپنے بیٹ سے اسٹمپس کو مار بیٹھے تھے، جسے میچ آفیشلز نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter