بابر اعظم کی سڑک پر مداح سے تلخ کلامی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک نئی ویڈیو کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، جس میں انہیں سڑک پر ایک مداح سے الجھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں بابر اعظم کو سبز رنگ کی شرٹ اور نیلی جینز میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ سڑک پر موجود کچھ افراد کے درمیان ایک شخص سے گفتگو کرتے ہیں، اور پھر بظاہر غصے میں پیچھے کھڑے شخص کو دھکا دے کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔

latest urdu news

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض صارفین نے ان کے رویے پر طنز کرتے ہوئے انہیں "اسٹریٹ بابر” کا لقب دے دیا، جبکہ دیگر نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ان کا مزاج بدل گیا ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بابر اعظم اور ان کے والد، اعظم صدیق، پہلے ہی مختلف تنازعات کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

بابر کے ٹی20 ٹیم سے اخراج کے بعد ان کے والد نے سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز کی تنقید کا جواب دیا تھا، جس پر سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو عوامی سطح پر بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

بابر اعظم کی جانب سے واقعے پر تاحال کوئی وضاحت یا بیان سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter