آسٹریلوی ریکی ٹیم لاہور پہنچی، پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے انتظامات کا جائزہ شروع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے تاکہ آئندہ ماہ ہونے والی تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے انتظامات کا جائزہ لے سکے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم لاہور میں قذافی اسٹیڈیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اور لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن (ایل سی سی اے) کے گراؤنڈز کا معائنہ کرے گی۔ اس دوران ریکی ٹیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سکیورٹی حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی تاکہ ہر میچ کے لیے محفوظ اور بہترین انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔

آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئندہ ماہ کے آخر میں آئے گی، اور دونوں ممالک کے درمیان شیڈول کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سیریز کے تمام میچز لاہور میں کرانے کے امکانات ہیں، جس سے شہر میں کرکٹ کے شائقین میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔

شاہین آفریدی کی جانب سے سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

ریکی ٹیم کا دورہ روایتی معمولات کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ سکیورٹی اور کھیل کے انتظامات کی مکمل تیاری کی جا سکے اور ہر پہلو کو درست انداز میں دیکھ کر حتمی رپورٹ مرتب کی جا سکے۔ پی سی بی اور مقامی انتظامیہ نے بھی یقین دلایا ہے کہ تمام وینیوز پر مکمل سکیورٹی اور سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ آسٹریلوی ٹیم کے لیے اعتماد بحال کرنے اور شائقین کے لیے بہترین کرکٹ تجربہ فراہم کرنے کے لیے اہم ہے۔ لاہور میں میچز کے انعقاد سے نہ صرف کھیل کا معیار بہتر ہوگا بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کے لیے پاکستان کی ساکھ کو بھی تقویت ملے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter