آصف آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ کا 92 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل قائم کرتے ہوئے 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

38 سالہ آصف آفریدی نے جنوبی افریقا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو میچ کے دوران شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، اور ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے معمر ترین بولر بن گئے۔

latest urdu news

اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے چارلس میریٹ کے پاس تھا، جنہوں نے 1933 میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آصف آفریدی نے 38 سال 299 دن کی عمر میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا، اس طرح وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے دنیا کے سب سے زیادہ عمر والے بولر بن گئے۔

سابق کپتان مصباح الحق کو کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

کرکٹ ماہرین کے مطابق آصف آفریدی کی یہ کارکردگی نہ صرف ان کے کیرئیر کے لیے سنگِ میل ہے بلکہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں بھی ایک یادگار لمحہ بن چکی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter