ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان سیمی فائنل سے باہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو، سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جاری ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہو گیا، جہاں اسے ملائیشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سیمی فائنل میں کھیلے گئے پہلے فریم میں ملائیشیا کے لم کوک لیانگ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے اویس منیر کو 79-24 سے باآسانی مات دی۔ تاہم دوسرے فریم میں پاکستان کے تجربہ کار کیوئسٹ محمد آصف نے تھور چوان لیانگ کو 75-42 سے شکست دے کر مقابلہ برابر کر دیا۔

latest urdu news

ٹورنامنٹ کے اہم موڑ یعنی ڈبلز فریم میں پاکستان کی جوڑی خاطر خواہ مزاحمت نہ دکھا سکی اور ملائیشیا نے 65-25 سے کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر برتری حاصل کر لی۔ چوتھے اور فیصلہ کن فریم میں ملائیشین کیوئسٹ نے محمد آصف کو 84-47 سے زیر کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل کے لیے کوالیفائی کرا دیا۔

پاکستان نے چیمپئن شپ میں دو ٹیموں کے ساتھ شرکت کی تھی۔ ٹیم وَن نے شاندار کارکردگی کے ذریعے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، جبکہ ٹیم ٹو کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان کی ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں مہم اختتام پذیر ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی کیوئسٹس نے بھرپور مقابلہ کیا، مگر اہم لمحات میں تجربہ کار حریف ٹیم نے بہتر حکمت عملی سے بازی مار لی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter