ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ: اویس منیر کی بھارتی کیویسٹ کو شکست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو: سری لنکا میں جاری ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے اویس منیر نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کیویسٹ پشپندر سنگھ کو 2 کے مقابلے میں 4 فریمز سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ اویس منیر نے اپنے گروپ کے تمام تینوں میچز جیت کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

latest urdu news

مقابلے میں اویس منیر نے شاندار اسکورنگ کرتے ہوئے 51-1، 0-47، 0-66، 10-46، 31-34 اور 21-33 کے فریمز میں برتری حاصل کی۔ فتح کے بعد اویس منیر کی کارکردگی کو اسنوکر حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں ایشیا بھر کے نمایاں کیویسٹ شریک ہیں اور پاکستان کے کھلاڑی مسلسل عمدہ کارکردگی کے ذریعے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter