ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے محمد آصف ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب، کمبوڈیا کے کھلاڑی کو شکست دے دی۔ محمد سجاد اور اویس منیر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

کولمبو: سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے کمبوڈیا کے کیوئسٹ نیاننگ ٹولہ کے خلاف زبردست کم بیک کیا۔ ابتدائی فریم میں آصف کو 16-27 سے شکست ہوئی، تاہم اس کے بعد انہوں نے مسلسل پانچ فریمز جیت کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

latest urdu news

آصف کی فتح کا مجموعی اسکور 16-27، 48-25، 35-32، 52-9، 43-35 اور 40-10 رہا۔ اس کامیابی کے بعد وہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا مقابلہ ملائیشیا کے کھلاڑی سے ہوگا۔
محمد آصف اس وقت ایونٹ میں پاکستان کی آخری امید بنے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، پاکستان کے دیگر دونوں کیوئسٹ محمد سجاد اور اویس منیر پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
اویس منیر کو ہانگ کانگ کے کھلاڑی نے تین کے مقابلے میں پانچ فریمز سے شکست دی، جبکہ محمد سجاد کو سنگاپور کے سنی وینگ نے یک طرفہ مقابلے میں 5-0 سے ہرایا۔

یاد رہے کہ محمد آصف پاکستان کے مایہ ناز اسنوکر کھلاڑی ہیں، جنہوں نے ماضی میں عالمی سطح پر بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کی حالیہ کارکردگی سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ اس چیمپئن شپ میں پاکستان کو مزید فتوحات دلا سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter