ایشیا کپ: وسیم اکرم نے بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں فیورٹ قرار دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے آئندہ ایشیا کپ میں بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں فیورٹ ٹیم قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان بھارت کے خلاف مسلسل کامیابی حاصل نہیں کر سکا، جس کی وجہ سے بھارت کو برتری حاصل ہے۔

latest urdu news

وسیم اکرم نے کہا کہ اگرچہ پاکستان نے 2021ء کے ورلڈ کپ اور 2022ء کے ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دی تھی، تاہم موجودہ صورتحال میں بھارتی ٹیم بہتر فارم میں دکھائی دے رہی ہے۔ ان کے مطابق، میچ کا اصل فیصلہ میدان میں ہوگا اور یہ دیکھنا ہوگا کہ دباؤ میں کون سی ٹیم بہتر کارکردگی دکھاتی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کھلاڑیوں اور شائقین سے بھی اپیل کی کہ وہ کھیل کو صرف کھیل ہی سمجھیں اور جذبات میں آ کر کسی قسم کی بدتمیزی یا حد سے تجاوز نہ کریں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچز میں کشیدگی کی فضا عمومی طور پر گرم ہو جاتی ہے لیکن دونوں ملکوں کے شائقین کو چاہیے کہ وہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور کھیل کے جذبے کو فروغ دیں۔

ایشیا کپ پاک بھارت ٹاکرا، امارات کرکٹ بورڈ نے بائیکاٹ کے خدشات مسترد کر دیے

سابق کپتان نے میڈیا میں چلنے والی ان افواہوں کی بھی تردید کی جن میں محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتان بنانے کی بات کی گئی تھی۔ انہوں نے ایسی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter