ایشیا کپ کے لیے مکمل تیار ہیں، اُمید ہے اچھے نتائج دیں گے: کپتان سلمان علی آغا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم ایشیا کپ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اُمید ہے کہ ٹورنامنٹ میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

شارجہ میں افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ہوم سیریز میں جیت کے بعد ٹیم کا اعتماد بلند ہوا اور اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایشیا کپ میں بھی کامیابی حاصل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

latest urdu news

سلمان علی آغا نے افغان ٹیم کی اسپن بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "افغان ٹیم کے پاس دنیا کے بہترین اسپنرز موجود ہیں، اور موجودہ وکٹ پر 140 رنز کا ہدف بھی ایک بڑا چیلنج تھا، لیکن ہماری ٹیم نے شاندار بیٹنگ پرفارمنس دکھائی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وکٹ کا معائنہ کرنے کے بعد دو اسپنرز کھلانے کا فیصلہ کیا گیا، جو مؤثر ثابت ہوا۔ خاص طور پر محمد نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "نواز ہمیشہ وننگ پرفارمنس دیتے ہیں۔”

ایشیا کپ 2025: بھارتی کرکٹ ٹیم اسپانسر کے بغیر میدان میں اُترے گی

کپتان نے کہا کہ ٹیم کا فوکس رینکنگ پر نہیں بلکہ اپنی کارکردگی پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے ہر میچ میں بہتری کی کوشش کی ہے اور یہی تسلسل ایشیا کپ میں بھی جاری رہے گا۔

آخر میں سلمان علی آغا نے چیئرمین پی سی بی کی جانب سے مبارکباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ہر پہلو سے متوازن ہے اور ایشیا کپ کے لیے مکمل تیار ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter