ایشیا کپ: پاکستان کی ناقص بیٹنگ، شائقین کو بابر اعظم کی یاد ستانے لگی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے اہم میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف مایوس کن بیٹنگ پرفارمنس کے بعد شائقین کرکٹ کو سابق کپتان بابر اعظم کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا۔ اوپنر صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، فخر زمان اور حسن نواز بھی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔

latest urdu news

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے، جسے بھارت نے بآسانی 7 وکٹوں سے حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔

بھارتی ٹیم نے ہاتھ نہیں ملایا، مایوسی ہوئی: پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

پاکستان کی اس سست اور غیر مؤثر بیٹنگ کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر شائقین نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔ بیشتر صارفین نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شراکت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر زیادہ مستحکم تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter